ایم کیو ایم نے سندھ اسمبلی کے اجلاس کیلئے دوبارہ درخواست دیدی

MQM Sindh Assembly

MQM Sindh Assembly

کراچی (جیوڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ نے 28 اگست کو کراچی میں امن و امان کے حوالے سے سندھ اسمبلی کے اجلاس کی طلبی کے لئے درخواست میں لگائے گئے اعتراض کو دور کرنے کے لئے دوبارہ ارکان کے دستخطوں کی تصدیق کرا دی۔ متحدہ قومی مووومنٹ کی جانب سے 28 اگست کو سندھ اسمبلی میں کراچی میں امن و امان کے حوالے سے جلد اسمبلی کے اجلاس کی طلبی کے لئے درخواست جمع کرائی گئی تھی۔

جسے اسپیکر نے ارکان کے دستخطوں کی تصدیق نہ ہونے کی وجہ سے مسترد کر دیا تھا متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے آج ڈپٹی اسپیکر شہلا رضا کے سامنے ارکان کے دستخطوں کی تصدیق کرائی گئی۔ ایم کیو ایم کے دیگر ارکان اسمبلی کا کہنا تھا کہ متحدہ کے لیے اس وقت کراچی میں امن و امان کا قیام سب سے زیادہ اہمیت کا حامل ہے۔

اس موقع پر ایم کیو ایم کے رہنما ڈاکٹر صغیر احمد کا کہنا تھا کہ کراچی کے امن و امان سے متعلق وفاقی کابینہ کے خصوصی اجلاس میں ڈاکٹر فاروق ستار نمائندگی کریں گے۔ ذرائع سے بات چیت کرتے ہوئے ڈپٹی اسپیکر شہلا رضا کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کی درخواست کا آئینی و قانونی جائزہ لینے کے بعد درخواست کی۔

تاریخ 28 اگست یا 2 ستمبر سمجھی جائے اسکا فیصلہ کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر کراچی کے مسئلے کو پورے ملک سے الگ کر کے نہ سوچیں تو اسکا حل نکل سکتا ہے۔ ایم کیو ایم کے رہنماں کا کہنا تھا کہ انہیں امید ہے کہ کراچی کے حالات کی پیچیدگی کو سمجھتے ہوئے پیپلز پارٹی جلد سندھ اسمبلی کا اجلاس طلب کرے گی۔