ایم کیو ایم کے وفد کی سابق صدر آصف زرداری سے ملاقات، اعلامیہ

Asif Zardari - MQM

Asif Zardari – MQM

دبئی (جیوڈیسک)دبئی ایم کیو ایم کے وفدکی سابق صدرآصف زرداری سے دبئی میں ہونے والی ملاقات کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے۔ اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ جماعتوں میں سیاسی روابط اور مشاورت جمہوری عمل کاحصہ ہیں۔

جبکہ قیاس آرائیوں میں حقیقت نہیں کہ ایم کیو ایم نے حکومت میں شمولیت کا فیصلہ کر لیا۔ ملاقات میں گورنر سندھ اور پیپلز پارٹی کے نائب صدر سینیٹر رحمان ملک بھی موجود تھے۔ ایم کیو ایم وفد میں ندیم نصرت، خالد مقبول صدیقی، سینیٹر بابر غوری اور عادل صدیقی شامل تھے۔