ایم کیو ایم نے کل یوم سوگ کی حمایت کا اعلان کردیا

Soog

Soog

کراچی(جیوڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے سانحہ کوئٹہ میں 65 سے زائد معصوم وبے گناہ اہل تشیع افراد کی شہادت کے سانحہ پرجعفریہ الائنس اور دیگر تنظیموں کی جانب سے سوگ کے اعلان کی مکمل حمایت کی ہے ۔

اپنے بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ سانحہ علمدارروڈ کے بعد کیرانی ر وڈ پرہونے والے بم دھماکے میں 65 سے زائداہل تشیع افراد کی شہادت ایک اورالمناک سانحہ ہے اورایم کیوایم اس سانحہ پر اہل تشیع کمیونٹی کے سوگ میں برابرکی شریک ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے سانحہ کے شہدا کے لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہارکیا اور شہدا کے لئے دعائے مغفرت کی ۔

دوسری جانب وزیراعلی سندھ نے بھی کل صبے بھر میں یوم سوگ منانے اور قومی پرچم سرنگوں رکھنے کا اعلان کیا ہے۔