لاہور (جیوڈیسک) وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم نے صدر کیلیے غیرمشروط ووٹ دینے کا وعدہ کیا تھا، گورنر سندھ کے بارے میں کوئی فیصلہ نہیں ہوا ۔پنجاب اسمبلی کے باہر ذرائع سے گفت گو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ ایم کیو ایم نے ممنون حسین کیلیے ووٹ مانگنے کا مثبت جواب دیا۔
تاہم سندھ کی گورنری کے معاملے پر کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ،ان کا کہنا تھا کہ جب الطاف حسین نوازشریف اورشہبازشریف کوبھائی سمجھتے ہیں تو ہم بھی انہیں بھائی سمجھتے ہیں۔
پیپلزپارٹی ،تحریک انصاف، ایم کیو ایم اور دیگر پارٹیوں کو بھی ساتھ لے کر چلیں گے، صدر کا اہم آئینی کردار ہے کوشش ہے کہ سب ووٹ دیں، ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ کی جانب سے شیخ رشید سے کسی نے ووٹ مانگا ہو گا۔