کراچی (جیوڈیسک) میں دہشہت گردی کا نشانہ بننے والے ایم کیو ایم کے جوائنٹ سیکٹر انچارج کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔ واسع جلیل کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم کے کارکنوں کا قتل عام کیا جا رہا ہے۔ کراچی دہشت گردوں کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے ایم کیو ایم رنچھوڑ لائن سیکٹر کے جوائنٹ انچارج محمد شکیل کی نماز جنازہ سلطان مسجد ڈیفنس میں ادا کی گئی۔
نمازجنازہ میں ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان سمیت لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے رہنما واسع جلیل نے کہا کہ ایم کیو ایم کے کارکنوں کا قتل عام کیا جا رہا ہے۔ دو دن میں تین عہدیداروں کو قتل کیا جا چکا ہے۔