ایم ٹی وی ایوارڈ میلہ، گلوکارہ کیٹی پیری نے جیت لیا

Katy Perry

Katy Perry

ہالینڈ (جیوڈیسک) ہالینڈ میں ہونے والا ایم ٹی وی ایوارڈ میلہ گلوکارہ کیٹی پیری نے جیت لیا۔ سال دوہزارتیرہ کاایم ٹی ایوارڈ میلہ،، ہالینڈ کے شہر ایمسٹرڈیم AMSTERDAM میں سجا۔

بہترین گلوکارہ کے ایوارڈ کے لیے تین مشہور سنگرز کے درمیان مقابلہ تھا جو کیٹی پیری نے لیڈی گاگا اور مائلی سائرس Miley Cyrus کو شکست دیتے ہوئے اپنے نام کر لیا۔ کینیڈا کے جسٹن بیبر بہترین گلوکار قرار پائے۔ گلوکارہ بیونسے اور Bruno Mars کو بہترین گانے پر انعام دیا گیا۔