لاہور (اقبال کھوکھر) نیشنل ڈائریکٹر ”کلاس”وچیئرمین پاکستان کرسچن نیشنل پارٹی ایم اے جوزف فرانسس امریکہ اور کینیڈا کے دورے سے وآپس پاکستان پہنچ گئے۔گزشتہ روز پاکستان پہنچنے پران کے کارکنان وساتھیوں نے ان کو پھولوں کے ساتھ استقبال کیا۔
اس موقع پر انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر کی ضیافت کے دوران ”کلاس” کی اہم رہنماء ایگا کینی کے ہمراہ 160 ممالک سے آئے سربراہان مملکت،اہم سرکاری،سیاسی وسماجی شخصیات کے ساتھ قومی وبین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال ہوا۔دنیا بھر میں ہونے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوںاورپاکستان و تھائی لینڈمیں مسیحیوں کی صورتحال پر بھی تفصیلی بات چیت ہوئی۔متعدد معاملات میں باہمی مشاورت وورکنگ ریلیشن شپ کے قیام پر بھی غور کیا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ اگرچہ امریکہ اور کینیڈا میں برفباری اورشدید ٹھنڈکے باعث متعدد میٹنگز منسوخ کرنا پڑیں مگر مجموعی طور پر یہ دورہ بہت کامیاب رہا ۔۔انہوں نے بتایا کہ گلوبل کرسچن وائس کی صدر زیبا گل کے ساتھ مستقبل میں مشترکہ حکمت عملی کے ساتھ کام کرنے پر بھی اتفاق ہوا۔استقبال کرنے والوں میں عوامی محبت کے چیف ایڈیٹر اقبال کھوکھر،سہیل ہابل،پاسٹر اصغر جان،پریس کلب اوکاڑہ کے ممبر رشیدلالہ،ڈاکٹر نذیر کھوکھر،شہزاد اشرف ،پرنس اسلم، بشارت ،عقیل،ایاز گل،جانسن سہیل،نعیم شامل تھے۔