ایم اے کا طالبعلم نہر میں ڈوب کر جاں بحق ، نعش نہ مل سکی

Student

Student

سرگودھا (جیوڈیسک) کینال پارک کا رہائشی 25 سالہ محمد وقار لڈیوالا کے نزدیک نہاتے ہوئے گہرے پانی میں ڈوب گیا۔ 12 گھنٹے گزرنے کے باوجود نعش نہ مل سکی۔

عینی شاہدین کے مطابق لوگوں نے محمد وقار کو مذکورہ جگہ پر نہانے سے منع کیا تھا کیونکہ گہرے پانی اور کھائی کی وجہ سے ہر سال یہاں لڑکے ڈوب جاتے ہیں۔ خطرے کی نشاندہی کے باوجود وقار نے مذکورہ مقام پر 2 مرتبہ گہرے پانی میں چھلانگ لگائی۔

اور باہر نکل آیا لیکن تیسری مرتبہ چھلانگ لگانے پر دوبارہ نہ ابھر سکااور جاں بحق ہو گیا۔ موقعہ پر موجود لوگوں نے 1122 کو فون کیا تو اہلکاروں نے پہنچ کر وقار کی تلاش شروع کر دی تاہم ابھی تک اس کی نعش نہیں مل سکی۔