ایم اے تبسم ملک میں صنعت وانڈسٹری تباہ ہورہی ہے سرمایہ کار ملک سے بھاگ رہے ہیں لیکن حکمرانوں اوراپوزیشن کے کانوں پر جوں نہیں رینگ رہی
Posted on March 2, 2013 By Geo Urdu لاہور
لاہور( ) پاکستان تحریک انصاف کے بانی ممبروسینئررہنماء ایم اے تبسم نے کہاہے کہ حکومت کو رخصت ہونے سے قبل بھی عوام پررحم نہ آیاحکومت جاتے جاتے بھی عوام پرپیٹرول بم گراگئی،ان خیالات کا اظہار ایم اے تبسم نے ”کاہنہ میڈیاکلب (رجسٹرڈ)”میں صحافیوں سے گفتگوکے دوران کیا، انہوں نے کہاکہ حکومت پیٹرولیم مصنوعات کی مد میں فی لیٹر 47 روپے ٹیکس وصول کررہی ہے.
پیٹرول کی قیمت میں 3.50روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 4.35 روپے اورمٹی کے تیل کی قیمت میں 3.79 روپے اضافہ عوام کے معاشی قتل کے مترادف ہے پیٹرول 106 روپے 60 پیسے ڈیزل 113 روپے 56 پیسے اورمٹی کاتیل 103 روپے 69پیسے فی لیٹرہوگیا ایم اے تبسم نے کہاکہ حکمرانوں نے ملک کوکنگال اورزندہ لاشوں کاقبرستان بنادیاہے اب عوام پر رحم کریں .
انہوں نے کہاکہ مہنگائی کے بھاری بوجھ تلے دبے لوگ مردوں سے بھی بدترزندگی گزار رہے ہیں ملک میں صنعت وانڈسٹری تباہ ہورہی ہے سرمایہ کار ملک سے بھاگ رہے ہیں لیکن حکمرانوں اوراپوزیشن کے کانوں پر جوں نہیں رینگ رہی عنقریب عوام طوفان کی طرح اٹھیں گے اورظلم کرنے والی دونوں جماعتوں کوغرق کردیں گیااور عوام تبدیلی چاہتی ہے اور پاکستان تحریک انصاف کی معاشی پالیسی جس کے تحت ملک سے کرپشن کاخاتمہ مورثی سیاست پرپابندی عوام کیلئے بغیرکسی تخصیص کے یکساں اورمفت تعلیم حکومتی اخراجات میں 60% تک کمی اورٹیکس کے نظام کوشفاف بنانا ہے سے متفق ہے انہوں نے کہا کہ حکمرانوں نے گذشتہ پانچ سال میں لوٹ کھسوٹ کابازارگرم رکھا اور ملک کوکنگال کردیا عام آدمی سے اسکے محدودوسائل کے مطابق بجلی پیٹرول اورڈیزل کی قیمت وصول کی جائے اورحکومت فوری طورپر پیٹرول ڈیزل
سمیت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کیاگیاتمام اضافہ مکمل طورپر واپس لے۔