معا شی بہتری کیلئے ٹیکس نیٹ میں اضافہ ضروری ہے۔ پی بی سی

The Pakistan Business

The Pakistan Business

ٹیکسوں کی شرح میں اضافہ کی بجائے ٹیکس دہندگان کی تعداد بڑھانے کیلئے پاکستان بزنس کونسل نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ٹیکسوں کی شرح میں اضافہ کی بجائے ٹیکس دہندگان کی تعداد کو بڑھانے کیلئے پالیسی مرتب کی جائے ، جس سے حکومتی حاصل میں خاطرخواہ اضافہ ہوگا ، پی بی سی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کامران مرزا نے اپنے ایک بیان میں کہاہے کہ ملکی معیشت کی بہتری کیلئے ٹیکس نیٹ میں اضافہ انتہائی ضروری ہے ، جس سے نہ صرف ٹیکس دہندگان کی تعداد میں اضافہ ہوگا بلکہ حکومتی آمدنی کو بھی بڑھایا جا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پہلے سے موجود ٹیکس دہندگان پراضافی ٹیکس عائد کرنیسے حکومت کو وقتی فائدہ توحاصل ہوسکتا ہے لیکن اس سے لمبے عرصہ تک استفادہ نہیں کیا جاسکے گا ، انہوں نے کہا کہ کئی شعبے ابھی تک ٹیکس نیٹ سے باہرہیں اور اگر حکومتی ادارے بہتر کار کردگی کا مظاہرہ کریں تو نہ صرف آمدنی بلکہ ٹیکس اورجی ڈی پی کی شرح بھی بڑھائی جاسکتی ہے۔

کامران مرزا نیکہاکہ پانچ فیصد ودہولڈنگ ٹیکس کے نفاذ کی تجویز سے مینوفیکچرنگ شعبہ کی کار کردگی متاثر ہو گی جس کو پہلے ہی توانائی بحران اور گیس کی کمی کے مسائل کا سامنا ہے۔

انہوں نے اعلی حکام سے مطالبہ کیا کہ ٹیکس کی شرح بڑھانے اورنئے ٹیکسز کے نفاذ کی بجائے ٹیکس دہندگان کی شرح بڑھا کر لمبی مدت کیلئے حکومتی محصولات بڑھائے جا سکتے ہیں ، جس سے ملکی معیشت پر مثت اثرات مرتب ہوں گے۔