مشین بے قابو ہو جائے تو ایسا بھی ہوسکتا ہے

Tokyo

Tokyo

ٹوکیو (جیوڈیسک) مشینیں یوں تو روزمرہ کے کاموں میں انسان کے شانہ بشانہ کھڑے ہوکر کام کو آسان کرنے کیلئے استعمال ہوتی ہیں لیکن اگر یہ بے قابو ہوجائے تو نقصان پہنچانے کا سبب بھی بن سکتی ہے۔

جاپان میں ایک کرین پر بیٹھے اس شخص کو اس وقت شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جب کرین اچانک اس سے بے قابو ہوگئی اور اسے ہوا میں اچھال دیا۔ حادثے کے شکار اس شخص کی نوکری کا یہ پہلا ہی دن تھا جہاں یہ کرین سے زمین پر گر پڑا لیکن خوش قسمتی سے زخمی ہونے سے محفوظ رہا۔