مشینری کو قابل استعمال بنانے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کئے جائیں۔عبدالراشد خان

کراچی : ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عبدالراشد خان نے کہا ہے کہ گاڑیوں اور مشینری کی ریپرینگ و منٹینس کے حوالے سے کاموں کو ہنگامی بنیادوں پر انجام دیکر تمام مشینری اور گاڑیوں کو آن روڈ رکھنے کے حوالے سے اقدامات کئے جائیں اس حوالے سے ورکشاپ کو اپ گریڈ کرکے تمام مشینری اور وہیکلز کو درستگی یقینی بنا نے کی ہدایت کی ہے ان خیالات کا اظہار ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عبدالراشد خان نے میونسپل کمشنر مسرور احمد میمن کے ہمراہ بلدیہ کورنگی کے ورکشاپ کا اچانک دورہ کرکے تعمیر و ترقی کے حوالے سے جاری کاموں کا معائنہ کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز بلدیہ کورنگی رفیق شیخ ،XENایم اینڈ ای بلدیہ کورنگی بہروز خان ،طلعت محمود اور دیگر موجود تھے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی نے ورکشاپ کا معائنہ کرتے ہوئے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ ورکشاپ میں گاڑیوں کی مرمت کے حوالے سے کاموں کو تیز کیا جائے اور اسے بروقت مرمت کرکے آن روڈ کیا جائے اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عبدالراشد خان نے کہاکہ علاقائی سطح پر صفائی وستھرائی کے حوالے سے اقدامات کو مزید بہتر بنا نے کے لئے تمام تر مشینری اور گاڑیوں کو آن روڈ رکھنے کے حوالے سے اقدامات کرنے پر زور دیتے ہوئے کہاکہ بلدیہ کورنگی ضلعی حدود میں صفائی وستھرائی کے نظام کو بہتر بنا نے کے ساتھ علاقائی ترقی اور بنیادی مسائل سے عوام کو نجات دلا کر بلدیاتی سہولیات عوام کی دہلیز تک پہنچانے کی جدو جہد میں کوشاں ہے۔

انشا اللہ باہمی ٹیم ورک کے ساتھ ضلع کورنگی میں خوشحال معاشرے کی تشکیل دیکر مسائل سے پاک معاشرے کا قیام یقینی بنا ئیں گے اس موقع پر میونسپل کمشنر مسرور احمد میمن نے بلدیہ کورنگی کے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ برساتی نالوں کی صفائی کو ہنگامی بنیادوں پر یقینی بنا نے کے لئے اقدامات کئے جائیں اور واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے باہمی تعاون سے سیوریج فلو کو درست بنا کر ضلع کورنگی کی حدود میں نکاسی آب کے حوالے سے بڑھتے ہوئے عوامی شکایات کا ازالہ کیا جائے۔

Abdul Rashid Khan

Abdul Rashid Khan