گوجرانوالہ (جیوڈیسک) عام انتخابات 2013ء میں دھاندلی ثابت ہو گئی ہے اورحکومت اقتدار میں رہنے کا اخلاقی جواز کھو چکی ہے لہٰذا فی الفور ملک میں آزاد الیکشن کمیشن کی تشکیل کرکے انتخابات کا انعقاد کیا جائے تاکہ اسمبلیوں میں عوام کے حقیقی ووٹوں سے منتخب شدہ نمائندے پہنچیں اور یرغمال خاندانی و موروثی سیاست کا خاتمہ ہو سکے۔
ایس اے حمید نے کہا کہ حکومت فوری طور پر مستعفی ہو اور ایک غیر جانبدار نگران سیٹ اپ بنا کر آزاد و خودمختار الیکشن کمیشن کی تشکیل کر کے الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے انتخابات کروائیں اور صاف و شفاف انتخابی عمل میں عام آدمی بھی حصہ لے سکے اور ملک میں حقیقی جمہوریت قائم ہو سکے ۔