برصغیر (جیوڈیسک) لاتعداد مدھر دھنوں کے خالق برصغیر کے نامور موسیقار مدن موہن کو مداحوں سے بچھڑے آج اڑتیس برس بیت گئے۔ فلم” ویر زارا” کے گانوں کے لیے ان کی موسیقی ان کی موت کے کئی سال بعد استعمال کی گئی۔ مدن موہن نے کیریئر کا آغاز آل انڈیا ریڈیو سے کیا۔ ان کی موسیقی سے سجی پہلی فلم “آنکھیں” تھی جو 1950 میں ریلیز ہوئی۔ اس کے بعد مدن موہن کا میوزک فلموں کی کامیابی کی ضمانت سمجھا جانے لگا۔
تیس سال سے زائد عرصہ پرمحیط فلمی کیریئر میں انہوں نے لاتعداد خوبصورت دھنیں تخلیق کیں۔ عدالت، میرا سایہ، دستک اور ہیر رانجھا جیسی سپرہٹ فلموں کے موسیقار مدن موہن ہی تھے۔ مدن موہن فلمی غزل کی موسیقی دینے میں خصوصی مہارت رکھتے تھے۔ ان کی دھنوں پر گائے گئے گیت آج بھی کانوں میں رس گھولتے ہیں۔ مدن موہن جولائی 1975 میں دنیا سے رخصت ہوگئے لیکن اپنے لازوال گیتوں کی شکل میں وہ آج بھی ہم میں موجود ہیں۔