مدنی دستر خوان کا افتتاح لاری اڈہ میں اسسٹنٹ کمشنر تحصیل پیرمحل نے اپنے دست مبارک سے کیا
Posted on January 8, 2014 By Majid Khan سٹی نیوز
پیرمحل (میاں اسد حفیظ سے) مدنی دستر خوان کا افتتاح لاری اڈہ میں اسسٹنٹ کمشنر تحصیل پیرمحل نے اپنے دست مبارک سے کیا، اسٹنٹ کمشنر عمران عصمت نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ شدید مہنگائی کے مد نظر مزدور و غریب متوسط طبقہ کو صرف 25روپے فی کس کے حساب سے معیاری کھانا فراہم کیا جائے گا۔
مخیر حضرات اس کا رخیر میں حصہ ڈال کر نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سنت کی پیروی کریں، مدنی دستر خوان کاافتتاح ہوتے ہی لنگر شروع ہو گا ،دستر خوان منتظمین محمود احمد ناز نے کہا کہ سینکڑوں لوگ روزانہ استفادہ ہوں گے مدنی دستر خوان میں روزانہ سالن الگ الگ بنایا جائے گا انشاء اللہ عوام کو معیاری کھانا فراہم کریں گے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com