کراچی : جامعہ بنوریہ عالمیہ میں شعبہ غیر ملکی کی سالانہ تقریب ختم قرآن منعقد ہوئی جس میں جامعہ بنوریہ عالمیہ کے رئیس وشیخ الحدیث مفتی محمدنعیم،ناظم تعلیمات و شیخ الحدیث مولانا عبدالحمید خان غوری ، معروف قاری سعد نعمانی ، مولانا نعمان نعیم ، مولانا فرحان نعیم سمیت شعبہ غیر ملکی کے طلبہ وعلماء کرام اور قراء نے شرکت کی ۔ اس موقع پر قاری سعد نعمانی نے اپنی خوش لحانی اور مختلف لہجوں کی قرات سے محفل کو منور کیا جبکہ حفظ قرآن مکمل کرنے والے 17غیر ملکی طلبہ کوخصوصی شلیڈز پیش کی گئی۔
تقریب میں ننھی طالبات نے عربی زبان میں پاکستانی ثقافت کے حوالے سے خاکہ پیش کیاجس میں رنگ ونسل کے اختلاف کو مسترد کرکے کلمے پر جمع ہونے کا درس دیا گیا تھا، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رئیس وشیخ الحدیث مفتی محمدنعیم نے حفظ قرآن مکمل کرنے والے طلبہ کو مبارکباد پیش کی اور کہاکہ حفظ قرآن کریم مکمل کرنے والے بچے اور ان کے والدین خوش نصیب ہیں اللہ نے ان کے سینوں کو قرآن مجید کی عظیم نعمت سے نوازا ہے، انہوں نے کہاکہ مدارس دینیہ کے خلاف پروپیگنڈے کرنے والے مکمل ناکام ہوچکے ہیں،ان کے پروپیگنڈوں کوہی اللہ نے مدارس کی ترقی کا ذریعہ بنایاآج مدارس کے طلبہ کی تعداد پہلے سے کئی گناہ زیادہ ہوتی جارہی ہے،انہوں نے کہاکہ مدارس جس مقصد کیلئے بنائے گئے تھے آج اسی راہ پر گامزن ہیں حکومتوں کے سوتیلے سلوک کے باوجود مدارس اپنے کاز سے کبھی پیچھے نہیں ہٹے ، انہوں نے کہاکہ قرآن مجید کی تعلیمات سے خوفزدہ ملک وملت دشمن قوتوں نے ہر دور میں مدارس کیخلاف سازشیں کی ہمیشہ سے ناکام رہے ہیں دینی مدارس اللہ کے فضل سے دنیا بھر میں معیاری حفاظ اور علماء تیار کرکے رہے ہیں۔ قرآن واحدآسمانی کتاب ہے جس کا حفظ آسان ہے ، ہر دور میں قرآن مجید کے لاکھوحفاظ تیار ہوتے ہیں اس کے ایک لفظ میں اپنے تو کیا غیر کیلئے بھی شک کی گنجائش اللہ نے باقی نہیں رہنے دی، انہوں نے کہاکہ جامعہ بنوریہ عالمیہ میں حفظ کا شعبہ عالمی معیار کا ہے جس سے ہر سال درجنوں طلبہ حفظ مکمل کرتے ہیں۔