مدھر بھنڈارکر کی فلم میں کام نہیں کر رہی، دپیکا

Deepika

Deepika

ممبئ (جیوڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون نے فلمساز مدھر بھنڈارکر کے نئے پراجیکٹ میں کام کرنے کی خبروں کی تردید کردی ہے۔

اداکارہ دپیکا پڈوکون کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وہ میڈیا پر اس قسم کی آنے والی خبروں سے حیران ہوئی ہیں کہ وہ فلمساز بھنڈارکر کی نئی فلم سائن کریں گی۔

ترجمان نے کہا کہ ان کے ساتھ فلم میں کام کرنے کے لیے رابطہ نہیں کیا گیا۔ دپیکا پڈوکون فی الحال فرح خان کی نئی فلم ہیپی نیو ایئر کی عکسبندی میں مصروف ہیں۔