ممبئی (جیوڈیسک) 90 کی دھائی میں سلور اسکرین پر راج کرنیوالی مادھوری ڈکشت بالی ووڈ کی واحد اداکارہ ہیںجو سلمان اور شاہ رخ خان سے زیادہ معاوضہ وصول کرچکی ہیں۔
مادھوری نے فلم ’’ہم آپکے ہیں کون ‘‘ کے لیے 2کروڑ75 لاکھ 35 ہزار 729روپے وصول کیے جو سلمان کو دیے گئے معاوضے سے کہیں زیادہ تھے۔
یہ بھی بتایا گیا ہے کہ مادھوری نے یش چوپڑا کی فلم ’’دل تو پاگل ہے ‘‘ کے لیے کرشمہ کپور اور شاہ رخ خان سے زیادہ معاوضہ وصول کیا تھا۔