ممبئی (جیوڈیسک) مادھوری ڈکشٹ اور جوہی چاولہ کی نئی فلم گلابی گینگ کا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا ہے۔ فلم مارچ میں خواتین کے عالمی دن پر نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔
لاکھوں دلوں پر آج بھی راج کرنے والی مادھوری ایک بار پھر ہو گئی ہیں بالی ووڈ میں اِن ایک طرف تو ان کی ”ڈیڑھ عشقیہ“ آج سینماوٴں کی زینت بنی تو دوسری طرف آنے والی ہے فلم ”گلاب گینگ“ کہانی ہے اتر پردیش کی سمپت پال دیوی کی۔
جنہوں نے سماجی برائیوں کیخلاف آواز اٹھائی۔ اور گلابی گینگ نامی تنظیم بنائی۔ ”گلاب گینگ“ میں مادھوری کے ساتھ ہوں گی جوہی چاولہ، وہ بھی سیاست دان کے روپ میں۔ فلم مارچ میں خواتین کے عالمی دن کے موقع پر ریلیز کی جائے گی۔