مدھیہ پردیش: شوہر کی ایما پر خاتون سے اجتماعی زیادتی، 10 افراد گرفتار

India

India

نئی دہلی (جیوڈیسک) بھارت میں زیادتی کا ایک اور افسوس ناک واقعہ منظر عام پر آگیا۔ قبائلی خاتون کو شوہر کی ایما پر اجتماعی زیادتی کے بعد برہنہ سڑکوں پر گھمایا گیا۔ بھارتی حکومت زیادتی کے پے در پے واقعات روکنے میں ناکام ہو چکی ہے۔ ریاست مدھیہ پردیش میں جائداد کے تنازع پر قبائلی خاتون کو اس کے شوہر نے رشتے داروں کے ساتھ مل کر کم عمر بیٹے کے سامنے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔

زیادتی کے بعد خاتون کو سڑکوں پر برہنہ گھمایا گیا۔ پولیس نے خاتون کے شوہر سمیت دس لوگوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ دوسری جانب خاتون کو ڈسٹرکٹ اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ شوہر اور رشتے داروں نے خاتون کے الزام کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔