مدھیا پردیش کے مندر میں بھگڈر مچنے سے دس افراد ہلاک

Temple Stampede

Temple Stampede

مدھیا پردیش (جیوڈیسک) ضلع ستنا کے مندر میں بجلی کی تار گرنے سے لوگوں میں خوف وہراس پھیلا اور بھگڈر مچنے سے دس افراد ہلاک ہو گئے۔

واقعے میں ساٹھ افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔ بھارت میں مندروں میں ہونے والے تہواروں کے دوران بھگڈر مچنے کے واقعات عام ہیں۔

گزشتہ سال اکتوبر میں ایسے ہی ایک حادثے میں ایک سو دس افراد ہلاک ہوئے تھے۔