میڈونا کا کمپیوٹر ہیک کرنے والا مشتبہ اسرائیلی شہری پکڑا گیا

Madonna

Madonna

نیویارک (جیوڈیسک) شہرہ آفاق گلوکارہ میڈونا کا کمپیوٹر ہیک کرنے والا مشتبہ اسرائیلی شہری پکڑا گیا۔

ملزم کی گرفتاری پر میڈونا نے ایک پیغام میں کہا کہ وہ ایف بی آئی، اسرائیلی پولیس اور ان تمام لوگوں کی شکرگزار ہیں جنہوں نے ہیکر کو پکڑنے میں مدد دی۔ انہوں نے اس سلسلے میں اپنے مداحوں کی کوششوں کو بھی سراہا۔

میڈونا کے کمپیوٹر کو اسرائیلی شہری نے ہیک کر کے ان کے آنےوالے البم Rebel Heartکے نامکمل گانے انٹرنیٹ پر جاری کر دیے تھے۔

2013 میں مشہور گلوکارہ لیڈی گاگا کو بھی ایسی ہی صورتحال کا سامنا کرنا پڑا تھا۔