لاہور (جیوڈیسک) جامعتہ المنتظر لاہور میں اتحاد تنظیمات مدارس کی مجلس عاملہ کے اجلاس میں دستور کو حتمی شکل دی گئی۔ مفتی منیب الرحمن نے میڈیا کو بریفنگ میں بتایا کہ مدارس کو پریشان کیا جا رہا ہے تاہم مدارس کا ہر قیمت پر تحفظ کیا جائے گا۔
حکومت سے بار بار کہا ہے مذاکرات سے معاملات کو طے کیا جائے اگر کسی کو کہیں سے رقم مل رہی ہے تو اسے روکا جائے۔ مفتی منیب نے اعلان کیا کہ اپریل کے دوسرے ہفتے میں مدارس کنونشز کا آغاز ہو گا۔