شیخوپورہ (جیوڈیسک) تحریک انصاف نظریاتی کے چیئرمین اختر اقبال ڈار نے کہا ہے کہ عمران خان خود آئین کی دفعہ 62-63 کے زمرے میں آتے ہیں کیونکہ انہوں نے 30 اکتوبر کو مینار پاکستان والے جلسہ میں قوم سے جھوٹ نہ بولنے کا وعدہ کیا تھا۔
ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے اعزاز میں دیے گئے ایک افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے کیا اختر ڈار نے کہاکہ آزمائے ہوئے چوروں اور لٹیروں کو ٹکٹ نہ دینے کی بات کرتے ہوئے چوروں کو ٹکٹ دیکر جھوٹ کس نے بول الیکشن کمیشن میں وزیراعظم کی نااہلی کیلئے ریفرنس دائر کر چکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ خیبر کے پی میں مدرسہ حقانیہ کو فنڈ دیکردہشت گردوں کو سپورٹ کیا جا رہا ہے۔