وڈھ (محمد امین بلوچ) مدارس نے ہمیشہ دین اسلام کی سربلندی اور محنت میں چوٹی کا کردار ادا کیا ہے۔ دینی اداروں کے ساتھ محبت وقت کی ضرورت اور مذہبی اقدار کا حصہ ہے۔ مولانا مظہر الدین کا تقریری مقابلے سے خطاب۔
تفصیلات کے گزشتہ روز تحصیل وڈھ میں جامعہ ارشاد العلوم دودکی میں بزمِ مولاناحمداللہ کے زیر اہتمام جمعیت طلباء اسلام سائیں خیر محمد یونٹ کی نگرانی میں سالانہ تقریری مقابلہ 2016 کا انعقاد کیا گیا۔ تقریری مقابلے میں کل 27 طالب علموں نے حصہ لیا اور مختلف اسلامی موضوعات پر مدلّل اور جامع تقاریر پیش کئے۔ پروگرام میں جمعیت علماء اسلام ضلع خضدار کے رہنماء و ممبر ڈسٹرکٹ کونسل خضدار مولانا عبدالصبورمینگل اورمولانا بشیراحمدنے ججز کی کاروائیاں سرانجام دیں ۔ تقریری مقابلے کا پروگرام جامعہ ارشاد العلوم کے مدیراعلیٰ مولانا نعمت اللہ کے زیر صدارت منعقد ہوا۔
پروگرام کا مہمان خصوصی جمعیت علماء اسلام تحصیل وڈھ کے رہنماء مولانا مظہرالدین تھے جبکہ اعزازی مہمانوں میں مولانا عطاء اللہ، مولانا عبدالصبورمینگل، مولانا محمد جان ، مولانا عبدالصمدو دیگر شامل تھے۔ تقریری مقابلے میں حصہ لینے والے طلباء میں بدل خان،صبغت اللہ،ارشاد اللہ، جاوید احمد،حذیفہ، احسان اللہ ، محمدجان، محمد شعیب، عبدالباسط ، محمد اسامہ ، محمد سلمان،محمدنعمان، محمد عالم، نوراحمد،انعام اللہ، ذبیح اللہ، عرفان احمد، حافظ نعیم اللہ ،مقصوداحمد، رضوان احمد، قمرالحق، عبدالصبور، کریم بخش و دیگر شامل تھے۔
ججوں کے نتائج کے مطابق حافظ انعام اللہ اور حافظ نعیم اللہ اوّ ل ، ارشاد اللہ دوئم ، محمد حذیفہ اور عبدالباسط نے سوئم پوزیشن حاصل کیا۔پوزیشن لینے والے طلباء میں مولانا مظہرالدین اور مولانا عطاء اللہ نے انعامات تقسیم کئے۔پروگرام میں قرب و جوار کے سینکڑوں افراد نے شرکت کیا ۔ پروگرام کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مولانا مظہرالدین نے کہا کہ اسلام ایک پرامن مذہب ہے دینی مدارس اس کے قلعے ہیں اور نونہال طلباء اس کے کھیتی ہیں جو آخرت میں اہلِ علاقہ اور اپنے والدین کیلئے ذریعہ نجات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج ان نونہالوں کو اس اسٹیج پر پُر اثر تقاریر پیش کرتے ہوئے دیکھ کر انتہائی درجے کی خوشی حاصل ہوئی اور میں ان کے اس قوتِ گویائی کو سلام پیش کرتا ہوں ۔ انہی معصوم بچوں سے ہمارے مستقبلِ قریب کے اکابرین و رہنماء نکل کر ہماری رہنمائی کریں گے۔
پروگرام سے مولانا عطاء اللہ، مولانا حفیظ اللہ ،شاعر جمعیت حافظ غلام اللہ، مولٰنامحمد جان، مولانا عبدالصمد اور جامعہ کے مدیر اعلیٰ مولانا نعمت اللہ نے بھی خطاب کیا۔مولانا نعمت اللہ نے اپنے خطاب میں تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے مہمانوں نے اپنی مصروفیات کو ترک کرکے ہمارے پروگرام میں شرکت کرکے ہمیں جو عزت بخشی ہیں ان کا میں انتہائی مشکورہوں۔
اللہ پاک کا ہم پر فضل ہے اور لوگوں کی دعائیں اور حوصلہ افزائی کی بدولت ہم نے ایک کامیاب پروگرام کا انعقاد کیا ہے اور آئندہ بھی ہرسال کی طرح پروگرا م منوقد کرتے رہے گے۔پروگرام کے اختتام پر مولانا عطاء اللہ نے دعاء کرائی ۔ جبکہ جامعہ ارشاد العلوم کے مدیر اعلیٰ کی جانب سے پروگرام کے تمام شرکاء کیلئے عشائیہ کا بھی انتظام کیا گیا تھا۔