کراچی: مدارس دینیہ کی ملک گیرسب سے بڑی تنظیم وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے مجلس عاملہ کے رکن و جامعہ بنوریہ عالمیہ کے رئیس شیخ الحدیث مفتی محمد نعیم نے کہاکہ اہل مدارس نے ملکی مفادمیں ہمیشہ حکومت کے فیصلوںکونہ صرف تسلیم کیا بلکہ اس پر عملدر آمد کیلئے اداروں کا ساتھ بھی دیاہے
لیکن حکومت نے ہمیشہ ڈومور کا مطالبہ کیاہے۔اب حکومت کے مزیدناروا مطالبات تسلیم نہیںکئے جائینگے اور 20 مارچ کو وفاق المدارس العرابیہ کے زیرانتظام مینارپاکستان پرملک بھرکے تمام مکاتب فکر کے مدارس کے مشترکہ پلیٹ فارم اتحادتنظیمات مدارس دینہ کے تحت احتجاجی مظاہرہ ہوگا۔سانحہ پیرس کی مذمت کرتے ہیں، ظلم چاہئے مسلمان کرے یاغیرمسلم دونوں صورتوں میں قابل مذمت ہے ،دہشت گردی کے اسباب کوختم کرناہوگا۔
ان خیالات کا اظہارانہوں نے وفاق المدارس کے اجلاس میں شر کت کے بعد گزشتہ روز کراچی واپسی پرکیا ۔مفتی محمدنعیم نے کہاکہ سابق آمر جنرل مشرف نے توصرف مدارس میں تعلیم کے خواہشمند غیر ملکی طلبہ کے ویزوں پر پابندی عائد کی لیکن اس کے بعدآنے والے جمہوریت کے چیمپین حکمرانوںنے توحدہی کردی جنہوںنے طلبہ کے داخلوں پر پابندی عائد کرکے تعلیم دشمنی کا ثبوت دیا ہے جونہ صرف بنیادی انسانی حقوق کیخلاف ہے بلکہ عالمی قوانین اوراقوام متحدہ کے چارٹرڈ کی بھی خلاف ورزی ہے
اس کے علاوہ کبھی نصاب توکبھی ، آڈٹ ،کبھی مدارس کی فنڈنگ توکبھی مدارس کی رجسٹریشن ودیگرمطالبات کے ذریعے اہل مدارس کوپریشان کیاجاتاہے جبکہ نائن الیون کے بعد غیرملکی دبائو پر مدارس پربناکسی ثبوت کے دہشت گردی کے شرمناک الزامات لگا کر مدارس کے کردار کومحدود کر نے کی کوشش کی گئی ۔انہوںنے کہاکہ ہم نے صرف اور صرف ملکی مفادمیںہمیشہ حکومت کے فیصلوں کو نہ صرف تسلیم کیابلکہ اس پر عملدرآمد کیلئے اداروںکاساتھ بھی دیاہے جس کیلئے نہ صرف ملکی وغیرملکی میڈیاکے لئے اپنے دروازے کھولے بلکہ غیر ملکی سفارتکاروں،این جی اوزاوراعلی پاکستانی حکومتی اورریاستی اداروںکودعوت دی کے آئیں اور خود معانہ کرکے فیصلہ کریں لیکن جس طرح امریکاپاکستان سے ڈومورکامطالبہ کرتاہے۔
اسی طرح ہرحکومت اہل مدارس سے ڈومورکامطالبہ کرتاہے۔انہوںنے مزیدکہاکہ اہل مدارس نے بہت کچھ کرلیااب حکومت کی ذہ داری ہے کہ وہ اہل مدارس کے مطالبات پربھی غورکرے جس میں سرفہرست مدارس کے غیرملکی طلبہ کوتعلیمی ویزوںکااجراہے جبکہ مکمل فہرست حکومت کو گزشتہ دنوںہونے والے مذاکرت میں دیدی گئی ہیاوراس کیلئے حکومت نے وقت مانگاہے۔مفتی محمد نعیم نے کہاکہ کہ حکومت اگرہمارے مطالبات پر غور نہیں کرتی تو 20 مارچ کووفاق المدارس العربیہ کے زیرانتظام مینارپاکستان پرملک بھرکے تمام مکاتب فکر کے مدارس کے مشترکہ پلیٹ فارم اتحادتنظیمات مدارس دینہ کے تحت احتجاجی مظاہرہ ہوگااوررہنماآئندہ کالائحہ عمل طے کرینگے۔