مدارس کے طلبہ کا عصری علوم کی طرف رجحان مثبت اور قابل تحسین ہے ، مفتی محمد نعیم

Mufti Mohammad Naeem

Mufti Mohammad Naeem

کراچی : معروف علمی و دینی درسگاہ جامعہ بنوریہ عالمیہ میں رئیس وشیخ الحدیث مفتی محمد نعیم کی زیر صدارت وفاقی اردو یونیورسٹی سے ملحقہ دینی مدارس کا اجلاس منعقد ہوا،جس میں وفاقی اردوینورسٹی MA. ، ایم فل اور PHD میں زیر تعلیم مدارس دینیہ کے طلبہ اور ملحقہ مدارس دینیہ کے منتظمین نے شرکت کی،اجلاس میں مدارس میں عصری علوم کے فروغ کے حوالے سے اردو ینورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر ظفر اقبال کی خدمات کوخوب سراہا گیا

اجلاس میں اردو ینورسٹی میں زیر تعلیم مدارس کے طلبہ نے علماء کرام کو ینورسٹی میں تعلیم کے حوالے مشکلات اورٍ احوال سے آگاہ کیا اس موقع پر اجلاس میں موجود طلبہ کرام کہنا تھاکہ ڈاکٹر ظفر اقبال کے وائس چانسلر بننے کے بعدینورسٹی تعلیمی رینکنگ میں چھٹے نمبرپر آئی ہے جس کی سب سے بڑی وجہ ڈاکٹر ظفر اقبال کی علم دوست پالیسیاں اور ان کی پرخلوص خدمات ہیں

گذشتہ ایک عرصہ سے بعض عناصر کی جانب سے ڈاکٹر ظفراقبال کے خلاف بلاوجہ پروپیگنڈہ کرکے ینورسٹی کے ماحول خراب کیا جارہاہے جس سے ہماری تعلیم متاثر ہورہی ہے اور ینورسٹی کی ساکھ کو شدید نقصان پہنچ رہاہے،اجلاس میں موجود علماء کرام نے طلبہ کی شکایات کو سننے کے بعدفیصلہ کیا کہ وہ جلد اس حوالے سے اعلیٰ حکام سے ملاقات کرکے اپنے تحفظات سے آگاہ کریں گے۔

اجلاس میں موجود علماء کرام نے حکومت اور متعلقہ اداروں کومتبہ کیا کہ وہ ینورسٹی کے تعلیمی ماحول کو خراب کرنے والے عناصر کے خلاف فی الفور کاروائی کریں، ڈاکٹر ظفر اقبال کا کیس عدالت عالیہ میں زیر سماعت ہے ان کے خلاف مہم جوئی غیر قانونی اور غیر اخلاقی ہے،علماء کرام نے کہاکہ منفی مہم جوئی کے ذریعے ینورسٹی کی تعلیمی ساکھ کو نقصان پہنچایا جارہاہے جوکہ ناقابل برداشت ہے۔

اجلاس کے آخر میںصدر مجلس جامعہ بنوریہ عالمیہ کے رئیس وشیخ الحدیث مفتی محمد نعیم نے طلبہ اور علماء سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ دینی اداروں کا عصری علوم کی طرف تیزی سے بڑھتاہوا رجحان قابل تحسین ہے،علماء کرام کو اعلیٰ تعلیم سے آراستہ ہوکر معاشرے میں اہم کردار ادا کررہے ہیں، انہوں نے کہاکہ مجھے یہ دیکھ کر خوشی ہوتی ہے کہ مدارس دینیہ کے ہزاروں طلبہ وطن عزیز کی مختلف ینورسٹیز میں زیرتعلیم اور مدارس کے فضلاء مختلف ینورسٹیز کے شعبہ جات میں نمایا تعلیمی خدمات انجام دے رہے ہیں،ملا اور مسٹر کی تفریق سے بالا تر ہوکرمدارس اور ینورسٹیز کے درمیان فروغ تعلیم کا رشتہ اہم ہے اور اسے مضبوط بنانے کی ضرورت ہے، وفاقی اردو ینورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر ظفرا قبال کا کردار اس سلسلے میں بہت اہمیت کا حامل ہے۔