میڈرڈ : حادثے کا شکار ٹرین کا ڈرائیور زیر حراست

Spain

Spain

اسپین (جیوڈیسک) میں خوفناک ٹرین حادثے کے بعد پولیس نے ٹرین ڈرائیور کو حراست میں لے لیا۔ اسپین میں ٹرین حادثے کے بعد تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ابتدائی تحقیقات کے لئے ٹرین ڈرائیور فرانسسکو جوس کو حراست میں لیا گیا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق ٹرین ڈرائیور کو اسپتال سے حراست میں لیا گیا۔

پولیس چیف کے جیمی لگلی سیاس کا کہنا ہے کہ ڈرائیور پر مبینہ طور پر حادثے میں غلطی کرنے کا الزام لگایا گیا ہے۔ تفتیش کاروں نے حادثے کے بعد ٹرین کے بلیک باکس کو قبضے میں لے لیا ہے۔ جس سے تحقیقات میں پیش رفت مل سکتی ہے تاہم ابھی تک بلیک باکس کو ڈی کوڈ نہیں کیا جاسکا ہے۔