میڈرڈ (جیوڈیسک) اسپین میں تعلیم کیلیے مختص اخراجات میں 5 سے 7 فیصد کمی کے خلاف طلبہ اور اساتذہ سراپا احتجاج ہوگئے۔ اسپین کے شہرمیڈرڈ میں لاکھوں طلبہ اور اساتذہ نے تعلیمی بجٹ میں 5 سے 7 فیصد کٹوتی کے خلاف مظاہرہ کیا۔مظاہرے میں اسکول اور یونیورسٹیوں کے طلبہ اور اساتذہ نے ایک دن کا واک آؤٹ کیا۔
مظاہرین کا کہنا ہے کہ اگر بل منظور ہوگیا تو تعلیم بہت زیادہ مہنگی ہوجائے گی۔طلبہ نے ڈھول بجا کر وزارت تعلیم کے دفتر تک مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے وزیر تعلیم JOSE IGNACIO WET کو اپنے عہدے سے استعفی دینے کا مطالبہ کیا۔