میڈرڈ (جیوڈیسک) اسپین کے ڈیوڈ فیرر اور جاپان کے کی نیشی کوری کی میڈرڈ ماسٹرز میں پیش قدمی جاری ہے، جرمن کھلاڑی ٹامی ہاس شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہوگئے۔ میڈریڈ میں جاری اے ٹی پی ایونٹ کے دوسرے راونڈ میں ڈیوڈ فیرر کا مقابلہ ہم وطن البرٹو ریموس سے تھا۔
ففتھ سیڈ نے سخت مقابلے کے بعد سات چھ، پانچ سات اور چھ تین سے میچ اپنے نام کیا۔ جاپان کے کی نیشی کوری نے اسپین کے گولیرمو گارسیا لوپیز کو چھ تین اور چھ ایک سے زیر کیا۔ یوکرین کے الیگزینڈر ڈولگوپولو نے اٹلی کے فیبیو فوگنینی کو اور ڈچ کھلاڑی ایگور سییسلین نے جرمنی کے ٹامی ہاس کو شکست دے کر ایونٹ سے باہر کردیا۔