میڈرڈ اوپن ٹینس،رافیل نڈال کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

Rafael Nadal

(جیو ڈیسک)میڈرڈ سپین کے رافیل نڈال میڈرڈ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے جبکہ دفاعی چیمپئن راجر فیڈرر کا اپ سیٹ شکست کے بعد تیسرے رانڈ ہی میں سفر ختم ہو گیا۔سپین کے شہر میڈرڈ میں جاری ٹینس چیمپئن شپ کے تیسرے رانڈ میں سپینش سٹار رافیل نڈال نے روس کے میخائل یوژخنی کے خلاف مقابلہ کیا ۔

روسی حریف کو ایک گھنٹہ چودہ منٹ کے مقابلے کے بعد شکست دی۔رافیل نڈال کی فتح کا سکور چھ دو اور چھ تین رہا،کوارٹر فائنل میں رافیل نڈال کا مقابلہ نی شیکوری سے ہو گا۔دوسری جانب سترہ گرینڈ سلیم چیمپئن فیڈرر کو جاپان کے کی نِشی کوری سے اپ سیٹ شکست ہوئی،کی نِشی کوری نے راجر فیڈرر کو چھ چار، ایک چھ اور چھ دو سے زیر کر کے اپنے اعزاز کا دفاع کرنے سے محروم کر دیا۔