میڈرڈ: حکمران جماعت کی بدعنوانی کیخلاف مظاہرہ، استعفی کا مطالبہ

Madrid

Madrid

اسپین میں سینکڑوں افراد نے حکمران جماعت کی بدعنوانی کے خلاف مظاہرہ کیا۔ مظاہرین حکمران جماعت سے استعفوں کا مطالبہ کا مطالبہ کر رہے تھے۔

مظاہرین نے حکمراں جماعت کو علی بابا چالیس چور کے مترادف قرار دیا اور استعفوں کے لیے شدید نعرے بازی کی۔ ایک مقامی اخبار کی جانب سے بدعنوانی کے ثبوت شائع کیے جانے پر مظاہرین سیاسی بدعنوانی، بیروزگاری اور اخراجات میں کمی خلاف سراپا احتجاج تھے۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ ملک کو مزید انتشار میں نہیں ڈال سکتے جبکہ وزیراعظم اور پارٹی کے ارکان نے بدعنوانی کی تردید کی ہے۔