اسپین ٹرین حادثے میں ہلاک ہونیوالوں افراد کی آخری رسومات ادا کردی گئیں۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ٹرین حادثے میں مرنے والے افراد کی آخری رسومات کی تقریب اسپین کے شہر سین ڈیاگو میں ادا کی گئیں۔ تقریب میں اسپین کے شہزادہ فلپ ان کی اہلیہ انفانٹا ایلینا اور وزیراعظم ماریا نورا جوئے سمیت دیگر عہدیداروں نے شرکت کی۔
گزشتہ ہفتے ہونیوالے خوفناک ٹرین حادثے میں اناسی افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے جبکہ ستر سے زائد ابھی بھی اسپتال میں زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا ہیں جبکہ بائیس افراد کی حالت نازک ہے۔