صدر نکولس پر خطاب کے دوران ڈرون دھماکوں سے حملہ

وینزویلا کے صدر نکولس مادورو ایک مبینہ ڈرون حملے میں بال بال بچ گئے۔ جب ہفتے کی شام ایک فوجی تقریب پر یہ واقعہ رونما ہوا تو فوجی جوان میں پریڈ گراؤنڈ کو چھوڑ کر فرار ہو گئے۔

Nicolas Maduro

Nicolas Maduro

غیر ملکی میڈیا کے مطابق صدر نکولس میڈورو نیشنل گارڈ کی تقریب سے خطاب کررہے تھے کہ اس دوران دھماکا خیز مواد سے بھرے کئی ڈرون سے دھماکے کیے گئے جس میں صدر نکولس بال بال بچ گئے تاہم 7 نیشنل گارڈزخمی ہوگئے۔

وینزویلا کے وزیر اطلاعات نے دھماکوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ دھماکے اس وقت کیے گئے جب صدر نکولس تقریب سے خطاب کر رہے تھے، اس دوران دھماکا خیز مواد سے بھرے کئی ڈرون دھماکے سے پھٹے۔

وینزویلا کے صدر نے ڈرون دھماکوں اور خود پر قاتلانہ حملوں کا الزام امریکا، کولمبیا اور اپنے ملک کی دائیں بازوں کی جماعت پر لگایا ہے۔

صدر نکولس نے قوم سے خطاب میں کہا کہ حملے کی مالی مدد کرنے والے اور کئی منصوبہ ساز فلوریڈا میں رہتے ہیں امید ہے۔

صدرنکولس نے بتایا کہ اڑتی ہوئی چیز ان کے سامنے پھٹی، ابتدا میں انہیں لگا کہ تقریب میں شاید کوئی تیکنیکی خرابی ہوگئی لیکن اسی دوران دوسرا دھماکا ہوگیا۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت کے خلاف پُرتشدد کارروائیاں مسلسل ناکام ہوتی رہیں گی۔