مادھوری ڈکشٹ 15مئی کو46ویں سالگرہ منائینگی

Madury

Madury

ممبئی (جیو ڈیسک)ممبئی این جی ٹی بالی ووڈ میں اداکاری کیساتھ ساتھ اپنی ڈانس کی صلاحیتوں کی وجہ سے منفرد پہچان رکھنے والی مادھوری ڈکشٹ15مئی کو 46ویں سالگرہ منائینگی۔ 15مئی 1967کو بھارتی ریاست مہارشٹرا کے شہر ممبئی میں پیدا ہونے والی مادھوری شنکر ڈکشٹ نے اپنے ایکٹنگ کیرئیر کا آغاز1984میں فلم Abodhسے کیا۔

تاہم بالی ووڈ میں انہیں پہلی کامیابی1988میں فلم” تیزاب “سے ملی۔اسکے بعد مادھوری نے پرندہ،دل،ہم آپکے ہیں کون،ساجن ،بیٹا،کھلنائیک،دل تو پاگل ہے،پکار اور دیوداس جیسی کئی کامیاب فلموں میں لازوال اداکاری کا مظاہرہ کرتے ہوئے بہترین اداکارہ کے کئی ایوارڈز اپنے نام کیے۔بالی ووڈ کو کئی ہٹ فلمیں دینے والی مادھوری نے شادی کے بعد کچھ عرصے کے لیے بالی ووڈ سے کنارہ کشی اختیار کرلی ۔

اپنے گھر اور بچوں پر دھیان دینے لگیں۔بالی ووڈ میں مادھوری کی واپسی فلم”آجا نچ لے”سے ہوئی جسکے بعد مشہور ڈانس رئیلٹی شو”جھلک دکھلا جاسیزن فور اور فائیو میں انہوں نے جج کے فرائض بخوبی سر انجام دیتے ہوئے بھارتی عوام کو پھر اپنے سحر میں جکڑ لیا۔مادھوری ڈکشٹ کا نام ناصرف فوربز میگزین میں بھارت کے صفِ اول کے پانچ طاقتور ترین فلم اسٹارزمیں شامل ہے بلکہ انہیں بھارت کے چوتھے بڑے سویلین اعزاز پد ما شری سے بھی نوازا جاچکا ہے۔