ممبئی(جیوڈیسک)بالی وڈ فلم یہ جوانی ہے دیوانی کا آئٹم سانگ ریلیز کر دیا گیا۔ چھیالیس سالہ اداکارہ مادھوری نے آئٹم سانگ میں شاندار پرفارمنس دے کر نئی نسل کی ہیروئنز کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔
میرا گھاگرا میں رنبیر کپور مادھوری کے عشق میں گرفتار ان کے گرد منڈلا رہے ہیں اور بل کھاتی، اٹھلاتی مادھوری کو دیکھ کر ان کی عمر کا اندازہ کرنا مشکل ہے۔ شائقین کا کہنا ہے کہ مادھوری کی کمال پررفامنس نے گانے کو سپر ہٹ بنا دیا ہے۔