مادھوری ڈکشت بھی گلوکارہ بھی بن گئیں

Madhuri Dixit

Madhuri Dixit

ممبئی(جیوڈیسک)ممبئی اداکارہ مادھوری ڈکشٹ نے اپنی نئی فلم گلاب گینگ کے لیے اپنی آواز میں ایک گیت ریکارڈ کروایا ہے۔فلم کے پروڈسر انو بھاو سنہا نے میڈیا کو بتایا کہ ممبئی کے مقامی اسٹوڈیو میں مادھوری کی آواز میں گانا ریکارڈ کرلیا گیا ہے۔

جسے جلد ریلیز کر دیا جائے گا ۔ اس موقع پر اداکارہ کی والدہ نے بتایا کہ انکی ہمیشہ سے خواہش رہی ہے کہ انکی بیٹی کلاسیکل گلوکارہ بنے۔مادھوری فلم گلاب گینگ میں اداکارہ جوہی چاولہ کے ہمراہ لیڈ رول میں نظر آئیں گی۔