ممبئی (جیوڈیسک) بھارتی اداکارہ ہما قریشی نے کہا ہے کہ میری خوش قسمتی ہوگی کہ مادھوری کا ڈانسنگ سٹائل اور کرشماتی مسکراہٹ میری شخصیت کا حصہ بن جائے۔ ممبئی بھارت کی ابھرتی ہوئی خوبصورت اور ٹیلنٹیڈ اداکارہ ہما قریشی نے کہا ہے کہ مادھوری ڈکشت کی دو چیزیں مجھ میں آجائیں تو میں خود کو خوش قسمت تصور کروں گی۔ ایک ان کا ڈانسنگ سٹائل اور دوسرے ان کی کرشماتی مسکراہٹ۔
اتنا ہی نہیں بلکہ مادھوری کے بارے میں ہما مزید کہتی ہیں کہ مادھوری نہ صرف ونڈرفل کو سٹار ہیں بلکہ آن سکرین اور آف سکرین بھی بہت پروقار شخصیت اور رکھ رکھا کی مالک ہیں۔ اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ مجھے کھانے سے عشق ہے لیکن میری کوکنگ بس گزارے لائق ہی ہے۔ حالانکہ میرے والد کی نئی دہلی میں ایک پوری ریسٹورنٹ چین ہے جبکہ والدہ بھی اچھی کوکنگ کرتی ہیں۔
لیکن اپنی کوکنگ کے بارے میں خود میرا خیال یہ ہے کہ میں جھٹ پٹ کک ہوں اور ضرورت پڑنے پر کچھ نہ کچھ بنا ہی لیتی ہوں۔ وہ مزید کہتی ہیں کہ ہمارے گھر میں کشمیری اور مغلئی کھانے بنتے ہیں جنہیں کھانے لوگ بڑے شوق سے آتے ہیں۔ مجھے کوکنگ کرنا پسند ہے لیکن سچ تو یہ ہے کہ وقت پڑنے پر کچھ نہ کچھ کر ہی لیتی ہوں۔