مادھوری، نصیر الدین شاہ کی رومانوی فلم ڈیڑھ عشقیہ کا ٹریلر ریلیز

Madury, Naseer Uddin Shah

Madury, Naseer Uddin Shah

ممبئی (جیوڈیسک) عشق کے سات مقام میں آخری موت ہے، محبت کے اس فلسفے پر بنی بالی وڈ کی خوبرو اداکارہ مادھوری ڈکشٹ اور ورسٹائل اداکار نصیر الدین شاہ کی رومانوی فلم “ڈیڑھ عشقیہ”کا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا۔

ڈیڑھ عشقیہ میں شاہی بیگم کے روپ میں ڈانسنگ کوئین مادھوری ڈکشٹ کی ادائیں فلم بینوں کو دیوانہ کر دے گی۔ٹریلر میں مادھوری کے دیوانے اداکار نصیرالدین شاہ، ارشدوارثی کو عشق کے مقام سکھاتے نظر آ رہے ہیں۔

ڈیڑھ عشقیہ میں اداکارہ ہما قریشی بھی جلوہ گر ہوئی ہیں، ہدایتکار ابھیشک چوبے کی یہ کامیڈٰی اور سنسنی خیز فلم آئندہ سال دس جنوری کو ریلیز ہو گی۔