مادھوری کا آیٹم نمبر نئی ہیرویینز کیلئے خطرے کی گھنٹی

Madury

Madury

مادھوری کے نئے آیٹم نمبر نے بالی ووڈکی نئی ہیرویینز کے لیئے بجادی خطرے کی گھنٹی بجادی ہے۔ مادھوری کا نام سنتے ہی ایک دو تین، آجانچ لے، دھک دھک کرنے لگا، چولی کے پیچھے کیا ہے جیسے بیشمارہٹ آیٹم نمبرزکی ایک ورائٹی سامنے آجاتی ہے۔ جس کا مقابلہ کرنا آج کی نئی ہیروئینز کے لیئے بن گیا ہے مشکل۔ چھیالیس سالہ حسین و دلکش مادھوری نے آئٹم نمبر پر دھماکے دار پرفورمینس دے کر نئی ہیروئینز کے لیئے بجادی ہے خطرے کی گھنٹی۔

اس آئٹم سانگ میں مادھوری کے ساتھ جلوہ گر ہونگیجواں دلوں کی ڈھرکن رنبیر کپور۔ بھارتی چینل کے مطابق آئٹم سانگ گھاگھرا، موج مستی کا بھرپور شاہکار ہوگا۔ اور اس گانے میں بد تمیز رنبیر کپور مادھوری کے عشق میں گرفتار ان کے گرد چکر لگاتے نظر آئیں گے اور مادھوری اتراتی بل کھاتی رنبیر کی شوخ اداں کا جواب دیتی دکھائی دیں گی۔

مداھوں کا کہنا یہ بھی ہے کہ مادھوری کے لٹکے جھٹکے اورڈانس اسٹایل آج بھی اتنا شاندار اور خوبصورت ہے جتنا جوانی میں تھا۔