مادھوری نے گلوکاری بھی شروع کردی

Madhuri

Madhuri

بالی ووڈ دھک دھک مادھوری ڈکشت نے فلم گلاب گینگ میں داداگیری کرنے کے ساتھ ساتھ گلوکاری بھی شروع کردی۔ خوبصورت آواز، دلکش چہرہ ۔ یہی پہچان مادھوری ڈکشت کی۔ نازک سی مادھوری چالیس سال کی عمر میں بھی لگتی ہیں دلکش۔ مگر اب وہ آرہی ہیں دبنگ اسٹائل میں۔

دھک دھک گرل گلاب گینگ میں کریں گی خواتین کے حقوق کے لئے جنگ۔ مگر ساتھ ساتھ اپنی گلوکاری سے بھی کریں گی سب کو دنگ۔ رئیلٹی شوز میں مادھوری کو گاتا دیکھ کر فلم پروڈیوسرز نے انہیں منا ہی لیا کہ وہ اپنی آواز کا جادو فلم کے لئے بھی جگائیں۔ مادھوری نے بھی لب ہلائے اورمچاہا تہلکہ اپنی مدھر آواز سنا کر۔ مگر یہ گانا ریکارڈ ہونے کے بعد شائقین کو کتنا پسند آتا ہے یہ وت وقت ہی بتائے گا۔