’مافیا سے نہیں لڑ سکتا‘، وزیر ریلوے اعظم سواتی کے اسٹاف آفیسر مستعفی

Azam Swati

Azam Swati

لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) ریلوے کے گریڈ 19 کے آفیسر اور وزیر ریلوے کے اسٹاف آفیسر غلام دستگیر بلوچ نے استعفی دے دیا۔

غلام دستگیر بلوچ نے اپنا استعفی وزیر ریلوے کو ارسال کردیا جس میں کہا گیا ہے کہ ریلوے میں مافیا کا مقابلہ نہیں کر سکا اس لیے استفعی دیا، باعزت زندگی گزارنا چاہتا ہوں۔

استعفے میں کہا گیا ہےکہ ایک سول سرونٹ اور ٹرانسپورٹ پروفیشنل کے طور پر پاکستان ریلویز کے ڈوبتے ادارے کی ترقی کے لیے ایماندارانہ اور پیشہ وارنہ خدمات انجام دینے کی کوشش کی، عمران خان حکومت کا ریلوے کی تعمیر نو کا فیصلہ فریٹ مافیا کو سوٹ نہیں کرتا۔

استعفے میں مزید کہا گیا ہےکہ ریلوے میں اندرونی اور بیرونی مافیا اتنا طاقتور ہے کہ اس کامقابلہ نہیں کر سکا، ریلوے میں کام کا ماحول بھی اتنا غلیظ ہے کہ میں نے سرنڈر کرنے کو ترجیح دی ۔

غلام دستگیر بلوچ کا تبادلہ کرکے انہیں رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا تھا۔