لاس اینجلس (جیوڈیسک) جادوئی کمالات سے بھر پور فلم “دی ہابٹ” نے سب پر جادو کر دیا، تیسرے ہفتے بھی 3 کروڑ ڈالر کما کر پہلے نمبر پر رہی۔
آسکر ایوارڈ یافتہ ہدایتکار پیٹر رابرٹ جیکسن کی نئی فلم دی ہوبٹ، دی ڈیسولیشن آف اسماگ کا امریکی باکس آفس پر راج برقرار ہے۔ 13 دسمبر کو ریلیز کی جانے والی فلم نے تیسرے ہفتے میں 3 کروڑ ڈالر کا بزنس کیا، یوں فلم کی مجموعی کمائی 19 کروڑ ڈالر ہو چکی ہے۔
برطانوی مصنف جے آر ٹولکن کے ناول سے ماخوذ اس فلم کی کہانی خزانے کی تلاش میں نکلے ایک بونے کی مہمات پر مبنی ہے، اس سے قبل بھی دی ہوبٹ پر 2 فلمیں بنائی جا چکی ہیں۔