اسلام آباد (جیوڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت رمضان المبارک میں سحری کے وقت 2 گھنٹے لوڈ شیڈنگ نہیں ہونے دے گی اسی طرح افطار اور نماز تراویح کے دوران بھی بجلی نہیں جائے گی۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہو ئے وفاقی وزیر نے کہا مجموعی طور پر رمضان میں 5 گھنٹے کیلئے بجلی کی لوڈ شیڈنگ نہیں ہوگی۔
لوڈشیڈنگ کے خاتمے کیلئے 503 ارب روپے خرچ کئے پر ویز رشید کے مطابق ملک میں17 ہزار میگا واٹ کی ضرورت ہے، جبکہ 13 ہزار میگاواٹ بجلی پیدا ہو رہی ہے ۔انہوں نے اس امید کا بھی اظہار کیا بجلی کی پیداوار میں انشا اللہ 1700 میگاواٹ کا اضافہ ہو جائے گا۔