3 ہزار کلو مضر صحت گوشت ضبط

Meat

Meat

لاہور (جیوڈیسک) ڈی سی او محمد عثمان کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ کے محکمہ لائیو سٹاک کی ٹیم نے شہر کے 5 ٹاؤنز میں مضر صحت گوشت فروخت کر نے والوں کے خلاف کارروائی کی اور مختلف دکانوں سے 3 ہزار کلو گرام مضر صحت گوشت قبضہ میں لے لیا جبکہ 23 افراد کو بھی گرفتار کر ا دیا گیا، دریں اثنا پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے 689 دکانوں کو چیک کیا اور گرانفروشی و ذخیرہ اندوزی کرنے والے 91 دکانداروں کے چالان کیے جبکہ 1,22,500 روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔