عظیم الشان مشعل بردار جلوس آج بروز جمعہ بسلسلہ عید میلادالنبی شایان شان طریقے سے نکالہ جائے گا

Gujranwala

Gujranwala

گوجرانوالہ: عالمی ادارہ تنظیم الاسلام کے زیر اہتمام تاجدار مدینہ کی ولادت با سعادت کی خوشی میں ایمان افروز عظیم الشان مشعل بردار جلوس آج بروز جمعة المبارک، بوقت بعدنماز مغرب ،درگاہ حضرت ابو البیان ماڈل ٹائون تا نگار پھاٹک،بسلسلہ عید میلادالنبی شایان شان طریقے سے نکالہ جائے گا۔

جوکہ درگاہِ حضرت ابوالبیان ماڈل ٹائون سے شروع ہوکر جی ٹی روڈ سے ہوتا ہوا نگار پھاٹک تک پہنچے گا اور وہاں سے واپس درگاہ حضرت ابو البیان ماڈل ٹائون پہنچ کر اختتام پذیر ہوگا،جلوس کی صدارت عظیم روحانی شخصیت صاحبزادہ پیر محمد رفیق احمد مجددی سجادہ نشین درگاہ حضرت ابوالبیان کریں۔

جلوس میں مشائخ عظام ،علمائے کرام،ممتاز مذہبی و روحانی شخصیات اور پاکستان بھر سے معروف قراء و ثناء خوان رسول کے علاوہ وکلاء ڈاکٹرز ،طلباء اور معززین شہرخصوصی طور پر شرکت کریں گئے اور حضورۖ پر درودوسلام کے نذرانے پیش کیے جائیں گے اور آخرمیں ملکی سالمیت اور ترقی کے لئے خصوصی دعائیں کی جائیں گی۔