میگنس کارلسن نے چیس ورلڈ چمپئن شپ میں بھارتی کھلاڑی وشواناتھ کو ہرا دیا

Magnus Carlson

Magnus Carlson

سوچی (جیوڈیسک) ناروے کے میگنس کارلسن نے چیس ورلڈ چیمپئن شپ کی گیم الیون میں بھارتی حریف کو شکست دیدی۔

روس کے شہر سوچی میں ہونیوالی چیس کی عالمی چیمپئن شپ کے گیم الیون میں دفاعی چیمپئن ناروے کے میگنس کارلسن اور بھارت کے وشواناتھ آنند مدمقابل ہوئے۔

دونوں کھلاڑیوں کے درمیان کانٹے کا مقابلہ ہوا ، میگنس نے بھارتی حریف کو چھ اعشاریہ پانچ کے سکور سے شکست دی جس کے بعد نارویجئن چیس سٹار اپنے اعزاز کا دفاع کرنے سے ایک فتح کی دوری پر رہ گئے ہیں۔

ٹورنامنٹ کے گیم 12 میں میگنس بھارتی حریف آنند کو زیر کر کے مسلسل دوسری بار ٹائٹل جیتنے کے لیے پرعزم ہیں۔