مہاراشٹرا میں گائے ذبح کرنیکی پابندی برقرار لیکن گوشت کھانے کی اجازت

Maharashtra,

Maharashtra,

ممبئی (جیوڈیسک) گائے کو ذبح کرنے اور گوشت پر پابندی کو ممبئی کی ہائی کورٹ میں چیلنج کیا گیا تھا ۔

ممبئی ہائی کورٹ کا کہنا ہے کہ ریاست مہاراشٹرا میں مسلمان گائے ذبح نہیں کر سکتے لیکن ریاست کے باہر سے گوشت لا کر کھا اور رکھ سکتے ہیں۔ گذشتہ سال مہاراشٹرا میں گائے کوذبح کرنے ، کھانے اور گوشت رکھنے پر پابندی عائد کی گئی تھی ۔

مہاراشٹرا ریاست کے قانون کے مطابق گائے یا بیل ذبح کرنے پر پانچ سال قید اور دس ہزار روپے جرمانہ جبکہ گوشت رکھنے پر ایک سال قید اور دو ہزار روپے کا جرمانہ ہے۔