مہاراشٹر میں مسلمانوں کو 5 فیصد کوٹا نہ دینے کا فیصلہ

Modi

Modi

نئی دہلی (جیوڈیسک) بھارت میں مودی سرکار نے مسلمانوں کے جذبات پر ایک بار پھر چھری چلا دی۔مہاراشٹر میں مسلمانوں کو پانچ فیصد کوٹا نہ دینے کا فیصلہ کر لیا۔

منہ میں چھری اور بغل میں رام رام ،مودی سرکار نے پھر دکھا دیامسلمانوں کے خلاف کام۔پہلے ریاست مہاراشٹر میں گائے کے گوشت پر پابندی لگا کر مسلمانوں کے مذہبی جذبات پر چھری چلائی۔ او ر اب مسلمانوں کے تعلیم اور روزگار کے کوٹے پر قینچی چلا دی۔مہاراشٹر میں مسلمانوں کو پانچ فیصد کوٹا نہ دینے کا فیصلہ کر لیا۔

فیصلہ ریاستی اسمبلی میں قرارداد پاس کر کےکیا گیا۔ قرارداد میں چوبیس جولائی دوہزار چودہ کو پیش کی گئی کانگریس کی اس قرارداد کو مسترد کر دیا گیاجس میں مسلمانوں کو پانچ فیصد کوٹا دینے کا اعلان کیا گیاتھا۔

بی جے پی حکومت کے اس فیصلے کے بعد ان کی مسلمانوں کے خلاف حکمت عملی صاف نظر آنے لگی ہے۔ پہلے حکومت نے مہاراشٹر میں گائے، بیل، بچھڑوں کے گوشت پر مکمل پابندی عائدکی اوراب ریاست میں رہنے والے مسلمانوں پر تعلیم اور ملازمتوں کے دروازے بھی بند کر دیئے۔