نئی دہلی (جیوڈیسک) بھارت کی ریاست مہاراشٹرا میں موسلادھار بارش اور ژالہ باری سے نظام زندگی درہم برہم ہو گیا ہے، موسلا دھار بارش سے مہاراشٹرا کے آٹھ اضلاع میں ہزاروں ایکٹر اراضی متاثر ہوئی ہے۔
سب سے زیادہ نقصان اورنگ آباد میں ہوا ہے جہاں فصلیں تباہ اور بڑی تعداد میں مویشی ہلاک ہوگئے ہیں اور نظام زندگی بری طرح متاثر ہے۔ نقصانات کا اندازہ لگانے کیلیے وزیر زراعت متاثرہ علاقوں کے دورے پر ہیں۔